اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ خواتین کے غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو روکنے کے لیے بل پارلیمانی کمیٹی میں منظور کرلیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے بتایا کہ کے واقعات کے خلاف بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے غیرت کے نام پر قتل اور خواتین سے زیادتی
مریم نواز نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل روکنے کا بل اب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیاجائے گا جب کہ یہ ایک انتہائی اہم کام تھا جس کیلئے دن رات محنت کرنی پڑی۔ دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قوانین کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل ہونے والی عورتوں کی بے حرمتی کا حکومت نے سنجیدگی سےنوٹس لیا ہے جب کہ تمام سیاسی جماعتیں غیرت کے نام پر قتل روکنے کے بل پر متفق ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل روکنے کیلیے قانون سازی 15 اگست تک مکمل کرلیں گے جب کہ غیرت کے نام پر قتل روکنے کا بل پارلیمنٹ کے
مشترکہ اجلاس میں پیش ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی سے ایسے واقعات روکنے میں مدد ملےگی۔
واضح رہے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی مشہور ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا جب کہ ملک بھرمیں غیرت کے نام پرخواتین کو قتل کرنے کے واقعات بھی بڑھتے جارہے ہیں اس کے علاوہ مشہور فلمساز شرمین عبید چنائے نے بھی غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خواتین پر ’’اونر کلنگ‘‘ کے نام سے ڈاکیومینٹری فلم بنائی تھی جسے آسکرایوارڈ سے نوازا گیا۔
